آئی او سی کے اختیارات میں اضافہ

   

ٹوکیو ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اپنے اختیارات وسیع کرتے ہوئے اولمپک پروگرام سے چند کھیلوں کوختم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی او سی نے ویٹ لفٹنگ اور باکسنگ کی قیادت کے ساتھ طویل تنازعات کے باعث نئے اختیارات کے لیے ووٹنگ کی اور 2024 کے پیرس اولمپکس میں دونوں کھیلوں کے لیے ایتھلیٹس کا کوٹہ پہلے ہی کم کردیا گیا تھا اور اب ویٹ لفٹنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکتا ہے۔اولمپک منشور میں کی گئی ترمیم کے مطابق اگرگورننگ باڈی، آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی تعمیل نہیں کرتی یا اس کے عمل سے اولمپک کی ساکھ کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو آئی او سی اس کھیل کو اولمپک سے ہٹا سکتی ہے۔آئی او سی نے ایک شق لیکن اس تک محدود نہیں ہے کا اضافہ کر کے اپنے اختیارات کو وسیع کرلیا ہے جس کے بعد کسی کھیل کو ہٹانے کی وجہ بتانا ضروری نہیں ہوگا۔آئی او سی کے صدر تھومس بیاگ کی سرپرستی میں ایگزیکٹو بورڈ کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگیا ہے کہ اگر کسی کھیل کی گورننگ باڈی فیصلے کی تعمیل نہیں کرتی تو اس کھیل کو اولمپکس سے معطل کیا جاسکتا ہے۔نئے قواعد کی ضرورت آئی او سی کے نائب صدر جان کوٹس نے ظاہر کی جو کہ اولمپک باڈی کے قانونی کمیشن کی قیادت کرنے کے ساتھ تھومس کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔