آئی ایس آئی ایس کو یہودیوں نے تیار کیا

   

امریکی صدارتی انتخاب ،ڈیموکریٹک امیدوار برنی سینڈرس کو مسلمانوں کی بھرپور تائید

ڈیئربورن ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخاب کے ڈیموکریٹک امیدوار سین برنی سینڈرس کو امریکی مسلمانوں کی تائید ملتی جارہی ہے۔ سینڈرس کے انتخابی مہم کے دوران امریکی مسلمانوں نے انہیں اپنی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ ڈیموکریٹک کے صدارتی امیدوار ایک انتخابی جلسہ میں مقامی امام نے کہا کہ دولت اسلامیہ کا اسرائیل سے تعلق ہے۔ مشی گن میں انتخابی مہم کے دوران مقامی مسلمانوں نے سینڈرس کی حمایت میں نعرے لگائے۔ امام نے برنی کو ایماندار شخص قرار دیا اگرچیکہ وہ ایک یہودی ہیں لیکن ہمیں یہودی عوام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہیکہ آئی ایس آئی ایس کو اسلام کے دشمنوں کی جانب سے قائم کردہ ایک ایجنڈہ ہے۔ اس ایجنڈہ کے تحت ہی دولت اسلامیہ کو عالم اسلام میں مصروف رکھا گیا ہے۔ اس بات کا ثبوت اس سے ملتا ہیکہ اسرائیل کو اب تک آئی ایس آئی ایس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ دولت اسلامیہ کا قیام ہی اسرائیل کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر سینڈرس کی کوششوں کو 2016ء سے ہی کامیاب بنانے کی جدوجہد کی جارہی ہے۔ نیوڈا اور کیلیفورنیا پرائمریز میں ان کے اہم حلقوں میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالا تھا۔ مشی گن میں عرب امریکی باشندوں کی اکثریت زیادہ ہے۔ فلسطینی امریکی شہری رشیدہ طالب نے کہا کہ وہ کانگریس میں پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے عرب امریکی تنظیموں کے ساتھ مل کر 78 سالہ یہودی سنیٹر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تمام امریکہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ انشاء اللہ برنی ہیش ٹیاگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر برنی کی حمایت میں مہم چلائی جارہی ہے۔