سرینگر: پاکستان کی جاسوسی ایجنسی ’’آئی ایس آئی‘‘ کی جانب سے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ڈرونس کا استعمال کیا گیا ہے جس کے بعد ہندوستانی فوج نے چوکسی اختیار کرلی۔ یہاں پر دہشت گردوں کیلئے ہتھیار گرانے اِن ڈرونس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جنرل آفیسر اِن کمانڈ کشمیر لیفٹننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ اس بات کا علم ہوتے ہی ہم نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ ایل او سی پر کسی بھی شئے کو پرواز کرتے دیکھا جائے تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ جون میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔