واشنگٹن 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ناسا نے اطلاع دی ہے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن ( آئی ایس ایس ) کے خلا باز آئندہ تین ماہ میں 10 مرتبہ چاند پر قدم رکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ناسا نے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ انتہائی تیز رفتار مرحلہ ہوگا اور 100 بلین ڈالر کی مالیت سے بنائے گئے اس اسٹیشن کے قیام کے بعد سے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہوگا ۔ پہلے پانچ مرتبہ کے سفر کا امکان ہے کہ 6 اکٹوبر کو آغاز کیا جائیگا ۔