آئی ایس بی حیدرآباد میں ریاگنگ، 12طلبا معطل

   

حیدرآباد 12 نومبر(یواین آئی) انڈین اسکول آف بزنس۔ آئی ایس بی میں ریاگنگ پر انتظامیہ نے 12 طلبا کو ایک سال کیلئے معطل کردیا ۔ تحقیقات کے بعد، امکان ہے کہ مزید طلبا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آئی ایس بی میں زیر تعلیم ایک جونیئر طالب علم کی یکم نومبرکو سینئرس نے ریاگنگ کی اور اس کے ویڈیو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے ۔ ریاگنگ کے شکار طالب علم نے پولیس میں شکایت کی۔بعد ازاں متاثرہ طالب علم نے وزیرآئی ٹی تارک راما راو کو ٹوئٹ کیا ۔اسی دوران شنکر پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ حکام نے پولیس کے مشورہ پر 12 طلباء کو ایک سال کیلئے معطل کر دیا۔