حیدرآباد۔ یکم ؍اکتوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ آئی ایس سدن پولیس حدود میں نشہ میں دھت ایک روڈی شیٹر نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ہاتھ میں ہتھیار لئے شہریوں کو دھمکانے لگا اس نے راہگیروں کو نشانہ بنایا۔ اس کی حرکت سے علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور شہری خوف کے عالم میں بھاگنے لگے۔ اس شخص نے جس کی بعد میں شناخت کرلی گئی جو روڈی شیٹر نصیر بتایا گیا ہے۔ اس نے کل رات مہلکت ہتھیار سے خوف و دہشت پیدا کردی اور کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا۔ روڈی شیٹر نصیر کی حرکت مقامی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور یہ ویڈیو کی شکل میں وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نصیر فرار بتایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے پولیس کی چوکسی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ نشہ سے پاک کرنے کے نعرہ اور اقدامات کو کیا حیدرآباد سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے یا پھر حیدرآباد میں پولیس گانجہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی حالانکہ منظر عام پر صرف آئی ایس سدن کا واقعہ آیا ہے لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں گانجہ استعمال کرنے والے عام زبان میں جنہیں گنجٹی کہتے ہیں دہشت مچانے کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے نئے پولیس کمشنر سے اپنی امیدیں وابستہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے حالات کا سخت نوٹ لیں۔ ع