نیویارک، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے نیویارک کے ایک شہری کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس میں شامل ہونے کی پاداش میں 20 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔امریکی محکمہ انصاف کے جمعہ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے نیویارک رہائشی محمد رفیق ناجی کو 20 سال کی سزا سنائی ،ساتھ ہی اسلامی اسٹیٹ آف عراق اور الشام کو مدداور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کیلئے مزید پانچ سال کی سزا سنائی ۔ کہا گیا کہ ناجی 2015 میں آئی ایس میں شامل ہونے یمن کا سفر کیا تھا اور جہادی تشدد کو فروغ دینے واپس لوٹا تھا۔محکمہ انصاف کو انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ناجی نیویارک میں دہشت گردانہ حملہ کرنا چاہتا تھا۔ وہ فرانس کے شہر نیس پر 2016 میں ہوئے ٹرک حملے کی طرز پر حملہ کرنا چاہتا تھا.خیال رہے اس حملہ 86 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ناجی کو فروری میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا وہ سال 2016 میں نیویارک کے بروکلین میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے ۔
