آئی ایس کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی ہے : بلنکن

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے عراق کے صدر برہم صالح کو یقین دلایا ہے کہ داعش کیخلاف مہم ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتے کے روز یہاں جاری بیان میں بتایا کہ بلنکن نے مسٹر صالح کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ مستحکم عراق کیلئے پرعزم ہے اور 10 اکتوبر کو غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے عراق کی کوششوں پر توجہ دے رہا ہے ۔ اس وقت عراق میں 25 ہزار امریکی فوجی داعش دہشت گرد گروہوں سے مقابلہ کرنے میں مقامی عراقی افواج کی مدد کر رہے ہیں۔