آئی ایف ایس میں تلنگانہ کے نوجوان کو 86 واں رینک

   

چیف منسٹر کے سی آر نے جنگاؤں کے راجو کو مبارکباد پیش کی

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سدی پیٹ کے ملگ میں واقع فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم کے راجو کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے آئی ایف ایس امتحانات 2021 میں آل انڈیا 86 واں رینک حاصل کیا۔ 26 سالہ راجو نے پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کی اور آل انڈیا رینک حاصل کرتے ہوئے نہ صرف کالج بلکہ ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ ر
راجو نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی۔ راجو کا تعلق جنگاؤں ضلع کے سرارم موضع سے ہے اور گزشتہ سال بی ایس سی کی تکمیل کی۔ وہ فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایم ایس سی فاریسٹری کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں عالمی معیار کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء کے ایشور، جی کملاکر، چیف سکریٹری سومیش کمار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ر