حیدرآباد۔/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے آج ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی میں ٹی ایس آئی سیٹ۔2021 نتائج کی اجرائی عمل میں لائی۔56,962 امیدواروں نے امتحان تحریر کیا اور 51,316 امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 90.00 فیصد رہا۔ ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کیلئے آئی سیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے 10 رینکس حاصل کرنے والوں میں 9 امیدواروں کا ریاست تلنگانہ سے تعلق ہے۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایک امیدوار آنند پال کو پانچواں رینک حاصل ہوا ہے۔ن