آئی ٹی آئی کے ہنر مند طلبہ مستقبل کی عبارت لکھیں گے : سیسودیا

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) جیسے تربیتی اداروں سے نکلنے والے ہونہار طلباء مستقبل کی نئی عبارت لکھیں گے ۔| جمعرات کو یہاں آئی ٹی آئی، کھچڑی پور میں طلباء کے ساتھ بات چیت کے بعد سیسودیا نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد آئی ٹی آئی جیسے اداروں سے نکلنے والے ہونہار طلباء مستقبل کی نئی کہانی لکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ملک کے ہر نوجوان کے پاس ہنر ہو گا، اس لیے ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بننا ہو گا۔ بات چیت کے دوران طلباء نے بتایا کہ آئی ٹی آئی کے پروفیشنل کورسز انہیں گریجویشن کے مقابلے میں زیادہ اعتماد دے رہے ہیں اور اب وہ خوفزدہ نہیں ہیں کہ کورس کے بعد انہیں ملازمت کے لیے بھٹکنا پڑے گا۔ نائب وزیراعلی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پروفیشنل کورسز پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں بھی بچوں کے ذہنوں میں چاہے انچاہے یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے گریجویشن نہیں کی تو کچھ نہیں کیا۔ اس کے برعکس ترقی یافتہ ممالک میں ٹکنیکل ایجوکیشن پر توجہ دی جاتی ہے ۔