حیدرآباد : تلنگانہ میں بعض آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔اسپیشل برانچ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ترون جوشی کا تبادلہ کرکے ورنگل کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے جو پرمود کمار کی جگہ خدمات انجام دیں گے ۔ عادل آباد ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو ایس واریارکا تبادلہ کرکے کھمم پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے جو تفسیر اقبال کی جگہ خدمات انجام دیں گے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں اتوار کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔