آئی پی ایس کیڈر الاٹمنٹ تلنگانہ کو 4 اور آندھرا پردیش کو 3 عہدیداردیئے گئے

   

حیدرآباد:مرکزی حکومت نے آئی پی ایس کامیاب عہدیداروں کے لئے ریاستوں کے کیڈرس کا الاٹمنٹ کیا ہے ۔ان احکام کے مطابق تلنگانہ کو چار آئی پی ایس عہدیداراور اے پی کو تین عہدیدار الاٹ کئے گئے ہیں۔کل شب کیڈر کے الاٹمنٹ کے احکام جاری کئے گئے ۔بہار سے تعلق رکھنے والے پریتوش پنکج، تلنگانہ کے ایس سنکریت،مہاراشٹرکے کانتی لال سبھاش اور اترپردیش کے انکت کمارسنکھوار کو تلنگانہ کیڈر الاٹ کیاگیا ہے ۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تین آئی پی ایس عہدیداروں کا کیڈر الاٹمنٹ دیگر ریاستوں کیلئے کیاگیا ہے ۔ایم وی ستیہ سائی کارتک کو مہاراشٹر،شیتل کمار کوآسام اور اسمریتک کو چھتیس گڑھ کیڈر الاٹ کیاگیا ہے ۔اے پی کو کرناٹک سے تعلق رکھنے والے جگدیش ادھاہلی، راجستھان کے پنکج کمار مینا اور اے پی کے دھیرج کانوبلی الاٹ کئے گئے ہیں۔اسی طرح اے پی سے تعلق رکھنے والے پانچ آئی پی ایس عہدیدارایم میگھاسواروپ کو مہاراشٹر،ایس ڈی ورما کو ہماچل پردیش،رشمیتاراو کو مہاراشٹر،کے سدھارتھ کو گجرات اور جے مہیش کو کیرل الاٹ کیاگیا ہے۔