نئی دہلی ۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 14 ایڈیشن اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیںاور حتمی تاریخوں کا اعلان ہونا ہنوز باقی ہے لیکن ٹورنمنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ہندوستان اپنے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں سے 8 کو آرام دینے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹوئنٹی20 اسکواڈ کا اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا اور آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل واشنگٹن سندر اور رشبھ پنت کے علاوہ آٹھ کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔جسپریت بمراہ کو درخواست پیش کرنے کے بعد ہفتہ 27 مارچ کو ٹیم سے رخصت ملی ہے جس کے بعد بمراہ چوتھے ٹسٹ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ، چوتھا ٹسٹ 4 مارچ کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی 20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو آرام کرنے کا اختیار دیا تھا۔انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں روہت شرما ،سندر ، پنت کو پونے میں تین ونڈے میچوں کی سیریز سے بالترتیب 23 ، 26 اور 28 مارچ کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان جون کے مہینے میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی کھیل سکتا ہے۔اس کے بعد ہندوستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔اس دوران بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2021 کے لئے چھ شہروں پر غور کیا ہے۔ ممبئی ، چینائی ، کولکاتہ ، احمدآباد ، دہلی اور بنگلور چھ ممکنہ میزبان ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں بی سی سی آئی نے کامیابی کے ساتھ دو ڈومیسٹک ٹورنمنٹ سید سید مشتاق علی ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی (ناک آوٹ مرحلے باقی) کا انعقاد کیا ہے۔