آئی پی ایل ،ستمبر میں امارات میں انعقاد کا امکان

   

نئی دہلی: بایو ببل میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کئے گئے آئی پی ایل2021 سیزن کے باقی میچوں کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ستمبر۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کی تیاری کررہا ہے ۔ بورڈ 29 مئی کو اپنی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر اعلان کرسکتا ہے ۔ خبر یہ بھی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملتوی آئی پی ایل کا 14ایڈیشن 16 سے 20 ستمبرکے آس پاس پھر سے شروع اور9 یا10 اکتوبر کو ختم ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ انعقاد کا وقت آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حساب سے ٹھیک نہیں بیٹھتا ہے جو18 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے ۔ دونوں ٹورنمنٹ وقت اور مقام کے لئے مقابلہ کررہے ہیں حالانکہ بی سی سی آئی کے ایک رکن نے یہ تصدیق کی ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ میزان اسپانسر امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انہیں یقین دہانی کرتے ہوئے بقیہ آئی پی ایل کی کے انعقاد میں لچکدار بندوست پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔توقع ہے کہ برانڈنگ اور دیگر سرگرمیوں کی تیاری کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات سے دس دن پہلے آئی سی سی کو میدان سونپے جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کی میزبانی مشکل جائے گی ۔ ایسے میں تین دستیاب جگہوں دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی میں میچوں کو وائرس سے پاک طریقہ سے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس صورتحال میں بی سی سی آئی کو آخری کچھ مقابلے ایک ہی میدان پر کروانے پڑسکتے ہیں اور دیگر دو مقام آئی سی سی کو سونپے جاسکتے ہیں۔رواں سال اکتوبر سے نومبر میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ، بی سی سی آئی کے پاس آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے20 تا 23 دن کا وقت موجود ہے اور ایسی صورتحال میں ، بی سی سی آئی اس سیزن کو مکمل کرنے کے لئے کئی ڈبل ہیڈر(روزآنہ دو مقابلے) میچوں کا اہتمام کرسکتا ہے ۔