آئی پی ایل ،میدان میں 25 فیصد شائقین کو داخلہ کی اجازت

   

نئی دہلی۔ ممبئی میں ہفتہ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اس سال تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔منتظمین نے چہارشنبہ کو کہا کہ اسٹیڈیم کی جملہ گنجائش کا 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔آئی پی ایل 2022 کے پہلے میچ میں ہفتہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگزکا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔آئی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ ایک اہم موقع ہوگا کیونکہ آئی پی ایل وبائی امراض کی وجہ سے ایک مختصر وقفے کے بعد شائقین کو دوبارہ اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہے گا۔ میچ کھلے میدان میں کھیلے جائیں گے، جس میں کوویڈ ضوابط کے مطابق اسٹیڈیم کی گنجائش کا 25 فیصد حصہ عوام سے بھرا ہوگا۔ کوویڈ19 پروٹوکول کے اعتبار سے عوام اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔