آئی پی ایل: راجستھان نے حیدرآباد کو ہرایا

   

جئے پور ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلز نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے شکست دے کر اپنے ہوم گراؤنڈ کی مہم جیت پر ختم کی اور ممکنہ اعداد و شمار کو ملحوظ رکھیں تو جاریہ انڈین پریمیر لیگ میں آج یہاں میزبانوں کی کامیابی نے پہلے آف تک اُن کی رسائی کے امکانات برقرار رکھے ہیں۔ لازمی جیت والے مقابلے میں پہلے بولنگ کا انتخاب کرتے ہوئے راجستھان نے حیدرآباد کو 160/8 تک محدود رکھا اور پھر ٹارگٹ کو 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ آٹھ ٹیموں کی درجہ بندی میں اب راجستھان 6 نمبر پر آگیا ہے۔