ممبئی: تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے، جب کہ شریاس ایئر نے آئی پی ایل میگا نیلامی سے قبل فائدہ مند سنچری کے ساتھ اپنی اہمیت کو واضح کیا، کیونکہ ہفتہ کو سید مشتاق علی ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں دو ہندوستانی بیٹرس توجہ کا مرکز رہے ۔گروپ اے کے ایک میچ میں تلک، جنہوں نے حال ہی میں سنچورین اور جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچریاں بنائیں، راجکوٹ میں میگھالیہ کے خلاف فہرست میں ایک اور سنچریکا اضافہ کیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر نے صرف 67 گیندوں پر14 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 151 رنز بنائے اور حیدرآباد کو 20 اوور میں چار وکٹ پر 248 رنز تک پہنچا دیا۔