آئی پی ایل فائنل آج کھیلا جائے گا

   

احمد آباد: چنائی سوپر کنگس اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا فائنل اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو ریزرو ڈے یعنی محفوظ دن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب فائنل مقابلہ پیر (29 مئی) کو کھیلا جائے گا۔کل میچ مقررہ وقت پر 7:30 پر شروع ہوگا۔ بتایا گیا ہیکہ پیر کے روز موسم بہتر ہوگا اور بارش کے امکانات نہیں ہیں ۔ اس طرح مکمل 20-20 اوورس کے میچ کی توقع ہے۔