آئی پی ایل میچ کے دوران ’’چوکیدار چور ہے ‘‘ کے نعرہ ، ویڈیو وائرل 

,

   

جئے پور : انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل ) میچ کنگس ۱۱ پنجاب اور راجستھان رائلس کے درمیان میچ کے د وران اسٹیڈیم میں چوکیدار چور ہے کے نعرہ لگائے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو گشت کررہی ہے۔ واضح رہے کہ چوکیدار چور ہے کانعرہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے بنایا ہے ۔ راہل گاندھی کادعوی ہے کہ رافیل اسکام میں مودی بھی شامل ہے ۔ اس سے قبل 2014ء میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ ملک کے چوکید ا رہیں ۔

ملک سے ایک پیسہ چوری ہونے نہیں دیں گے ۔ لیکن وجئے مالیا ، نیرو مودی ، میہول چوکسی کے علاوہ دیگر افراد نے ملک سے پیسہ لے کر فرا ر ہیں ۔