آئی ڈی ایس ایم ٹی پلاٹس کی تقسیم، غریب عوام زبوں حالی کا شکار

   

ظہیرآباد میں کانگریس قائد وائی نروتم کی صحافیوں سے بات چیت

نیالکل۔13۔جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد میں واقع آئی ڈی ایس ایم ٹی پلاٹس کی تقسیم غریب مستحقین عوام زبوں حالی کا شکار ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہارٹی پی سی سی کانگریس قائد وائی نروتم صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر آباد میں IDSMT اسکیم کے تحت حکومت نے سروے نمبر153,156,157,158,160,161 میں کل 109.11 ایکڑاراضی میں 1296 پلاٹ غریب و متوسط طبقے کوالاٹ کرنے کی اجازت دی ضابطے کے مطابق اہل افراد میں ریزرویشن ضروری تھا لیکن عوامی نمائندوں نے عہدیداروں سے ملی بھگت کرکے تحفظات کے قانون کو بالا? طاق رکھ دیا اور اپنی من مانی کی اورقواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی عمل انجام دیا خود لب سڑک کے 4 تا 5 پلاٹس اپنے اور اپنے اقرباء کے نام منتقل کروالئے تاکہ مکانات تعمیر کئے جاسکیں تاہم کچھ لوگ ان پلاٹس میں دھاندلیوں اور بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور15 سال بعد IDSMT پلاٹوں کا یہ مقدمہ کا فیصلہ ہوا اورعدالت نے حکم دیا کہ ضابطے کے برعکس کام کرنے والے عوامی نمائندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور 4,5 پلاٹ غیر قانونی طور پر حاصل کرنے والوں کے پلاٹس منسوخ کیے جائیں لیکن بلدی حکام نے عدالت کے اس فیصلہ پر کوئی عمل نہیں کیا ظہیرآباد میں بلدی انتخابات نہیں ہوئے جس کا فائدہ اٹھا کر عہدیدار اپنی من مانی کر رہے ہیں اس موقع پر سینئر قائدین سید مسعود حسین ، محمد یوسف، شیٹی راجو ، بالا چندر ، محمد شریف موجود تھے۔
ناگی ریڈی پیٹ میں بچہ
مزدوروں کی شناخت
یلاریڈی۔/13 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آپریشن مسکراہٹ کے تحت منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے گوپال پیٹ میں عہدیداروں نے تین بچہ مزدوروں کی شناخت کی۔ عہدیداروں نے مستقر کے ایک بریانی پوائٹ سے دو بچہ مزدوروں کو اور جیوتی فاسٹ فوڈ سنٹر پر ایک بچہ مزدور کی شناخت کرکے انہیں کام پر رکھنے والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔