حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اپنے آبائی مقام جانے کے لیے بے چین ایک مزدور نے مسلسل کوشش کے بعد ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ گنگا دھر نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ گنگا دھر تین ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں چھتیس گڑھ سے حیدرآباد آیا تھا اور مزدوری کا کام کررہا تھا ۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے وہ اپنے آبائی مقام جانا چاہتا تھا اور مسلسل کوشش میں تھا جس کو ہر مرتبہ ناکامی حاصل ہوئی اور اس نے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔