آبدوز شکن جنگی جہا’’مچھلی پٹنم ‘‘کوپہلی بارسمندرمیں اتاراگیا

,

   

نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) ہندستانی بحریہ کے لیے ملک میں ہی بنائے جا رہے آٹھ آبدوز شکن جنگی جہازوں میں سے ساتویں، ’’مچھلی پٹنم‘‘کو چہارشنبہ /29 جولائی کوسمندر میں اتارا کیا گیا۔ مچھلی پٹنم کو کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعے بنایا جا رہا ہے اور اسے محترمہ گل رخ آنند نے پانی میں اتارا۔ اس موقع پر ملٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سکریٹری، وائس ایڈمرل اتل آنند بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ہندستانی بحریہ، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے سینئر حکام اور دیگر خاص مہمانوں نے حصہ لیا۔ ‘مچھلی پٹنم’ کی گہری تاریخی اور ثقافتی اہمیت ہے ۔ اس کا نام آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں واقع تاریخی بندرگاہی شہر مچھلی پٹنم سے لیا گیا ہے ، جو ہندوستان کے مشرقی ساحل پر اپنی بھرپور سمندری میراث اور پھلتے پھولتے تجارت کے لیے جانا جاتا ہے ۔i/y