آبپاشی پراجکٹس پر اپوزیشن کی تنقید مسترد

   

Ferty9 Clinic

عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں کے سی آر نمبر ون چیف منسٹر: ملا ریڈی

شاد نگر ۔ 5 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کی سہولت کیلئے تلنگانہ حکومت ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ منفرد اسکیمات کی فراہمی کے ذریعہ ملک بھر میں تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر نمبر ون ہیں ۔ وعدوں کی تکمیل کرنے والی واحد ٹی آر ایس حکومت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر ملا ریڈی نے شاد نگر تا جے پی درگاہ ڈبل روڈ کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر میڈیا اور عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ریاستی وزیر ملا ریڈی نے اپوزیشن جماعتوں کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مختلف پراجکٹوں کے ذریعہ سربراہی آب فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد مختصر سے وقفہ میں ریاست میں ایک بڑا پراجکٹ کالیشورم پراجکٹ کو تکمیل کیا اور پالمور پراجکٹ پر حکومت تلنگانہ خصوصی توجہ مبذول کی ہے۔ قبل ازیں ریاستی وزیر ملا ریڈی کے ہاتھوں سی آر ایف فنڈ سے منظورہ ڈبل روڈ سڑک شاد نگر تا جے پی درگاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ مذکورہ سڑک کی تعمیر کیلئے سی آر ایف فنڈ سے 15 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے سنگ بنیاد تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانہ پر سڑکوں کی تعمیری کام کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ عوام کی ترقی کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات تلنگانہ حکومت کر رہی ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہورہی ہیں اور من مانی بیان بازی کر رہے ہیں۔ سابقہ ایم ایل اے چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست کی ترقی اور عوام کیلئے منفرد فلاحی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں۔ اس موقع پر فرخ نگر منڈل ایم پی پی خواجہ ادریس احمد زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی ، اندے بابیا، لکشمی نرسمہا ریڈی ، ایم ایس نٹراج ، کے نریندر کے علاوہ دیگر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔