پرگی /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقارآباد ضلع پرگی اسمبلی دوما منڈل مستقر میں رات 10 بجے آبکاری عہدیداروں نے دھاوے کرکے ملاوٹی شراب تیاری اور فروخت کرنے والے افراد کو رات میں آبکاری سی آئی چندر شیکھر نے گرفتار کرلیا ۔ دوما کا رہنے والا لکشمن 40 سالہ نے گذشتیہ 6 ماہ سے یہ دھندہ کر رہا ہے ۔ ملاوٹی شراب دوکانات پر فروخت کرتا تھا جس سے ملاوٹی شراب کی مشین اور باٹلس ضبط کرلیا گیا ۔ لکشمن ، مگپا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مزید دو ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔ سی آئی نے بتایا کہ بہت جلد مزید ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔
