آبی تنازعہ میں مداخلت سے تلنگانہ ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلگو ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ کے معاملہ میں مداخلت سے انکار کردیا ہے۔ پولاورم پراجکٹ کیلئے دریائے کرشنا کے پانی کی منتقلی کیلئے آندھرا پردیش حکومت نے 2015 میں جی او جاری کیا تھا۔ اس جی او کو چیلنج کرکے سابق وزیر وسنت کمار نے رِٹ درخواست داخل کی۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس تکا رام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کو خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق آبی تنازعات میں عدالتوں کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ آبی تنازعہ کیلئے برجیش کمار ٹریبونل تشکیل دیا گیا جو اس میں سماعت کا حق رکھتا ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جے رامچندر راؤ نے درخواست کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔ ہائی کورٹ نے رِٹ درخواست کو خارج کردیا۔ ر