نئی دہلی: ہندوستان نے 62سال پرانے سندھو آبی معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی من مانی اور عالمی بینک کے ذریعے دفعات کے خلاف وری سے پیدا ہونے والے حالات میں اس معاہدے کو ترمیم کئے جانے کے متعلق پاکستان کو ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پاکستان کے من مانے رویے کی وجہ سے ہندوستان نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ ستمبر 1960 میں دستخط شدہ اس معاہدے میں ترمیم کے حوالے سے چہارشنبہ 25 جنوری کو سندھو آبی معاہدے کے تحت ہندوستانی کمشنر نے پاکستانی ہم منصب کو اس معاہدے کے آرٹیکل 7 (3) کے تحت نوٹس بھیجا ہے ۔ذرائع نے کہاکہ اس ترمیم کا مقصد پاکستان کو سندھو آبی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو درست کرنے کیلئے 90 دنوں کے اندر بین الحکومتی مذاکرات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ اس عمل میں گزشتہ 62 سالوں میں ہونے والے تجربوں اور اسباق کو معاہدے میں جگہ دینا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہند سندھو آبی معاہدہ کے اس کی مکمل روح کے ساتھ عمل درآمد کا ہمیشہ ذمہ دار پارٹنر اور مستقل حامی رہا ہے۔