آب زمزم کے 615 نمونوں کا لیبارٹری معائنہ

   

مکہ مکرمہ ۔ سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے آب زمزم کے 615 نمونیمعائنے کے لیے لیبارٹری بھیجے ہیں۔آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے کہا ہے کہ آب زمزم کے آلودہ ہونے کے پتہ لگانے اوراسے کسی بھی مضر صحت عناصر سے صاف رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔آب زمزم لیبارٹری جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے اور ماہرعملہ تعینات ہے۔احمد الندوی نے مزید کہا کہ آب زمزم کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے لیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کا اطمینان کیا جاسکے کہ زمزم غیر آلودہ ہے۔ ضروری معائنہ کرکے رپورٹ انتظامیہ کو پیش کی جاتی ہے۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ آب زمزم کے نیٹ ورک کو ہر طرح کے جراثیم اور آلودگی پیدا کرنے والے عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے یومیہ ٹسٹ آپریشن کیا جاتا ہے۔