ویلنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے آتش فشاں میں مرنے والے مزید چار افراد کے نام جاری کئے گئے ہیںاور اس طرح اب تک مرنے والوں کی جملہ تعداد 18 ہوگئی ہے جن میں وہ دو افراد بھی شامل ہیں جن کی نعشیں ہنوز دستیاب نہیں ہوئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاسپٹلس میں مزید 17 جھلسے ہوئے افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دوپہر 2:11 بجے پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔