آج آل پارٹی میٹنگ

   

نئی دہلی: حکومت نے آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد جمعرات کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے ۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایکس کو بتایا کہ یہ میٹنگ 8 مئی کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوگی۔رجیجو نے کہاکہ حکومت نے 8 مئی کو صبح 11 بجے یہاں پارلیمنٹ کمپلیکس میں لائبریری بلڈنگ کے کمیٹی روم میں کل جماعتی رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے ۔