آج ایس ایس سی کوسچن بینک (انگلش میڈیم) کی رسم اجرائی

   

حیدرآباد ۔ /8 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کے کوسچین بینک (مشقی سوالات) 2019 کو ادارہ سیاست نے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام شائع کیا ۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں آج چہارشنبہ /9 جنوری کو چار بجے شام سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست میں مقرر ہے ۔ پروفیسر اکبر علی خان سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہونگے ۔ مسٹر روی کمار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ ، پروفیسر عبدالرحمن اعزازی مہمانان ہیں ۔ خواجہ علی شعیب ، محمد معید طلبہ کی رہنمائی کرینگے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی ماہر اساتذہ نے اس کو مرتب کیا ہے ۔ ایم اے حمید نے طلبا، سرپرستوں و اسکولس ذمہ داران سے وقت پر شرکت کرکے مفت حاصل کرنے کی اپیل کی ۔