آج ایک منفرد تاریخ 10102020

,

   

مبارک اور یادگار دن کی حیثیت سے شادی کیلئے نئے جوڑوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد ۔ عیسوی تاریخ میں کل کا دن اہم ہے ۔ اس تاریخ کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہو رہی ہے ۔ 10 اکٹوبر 2020 یا 10-10-20-20 کو کئی شہریوں نے منفرد تاریخ تسلیم کرتے ہوئے اسی دن شادی کی تقاریب کے انعقاد کو ترجیح دی جائے۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کا آخری دن ہونے کے ساتھ ایک منفرد تاریخ ہونے کی وجہ سے شادی خانوں ، میاریج رجسٹرار آفیسوں اور دیگر تقاریب کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں ۔ بعض افراد اس طرح کی تواریخ کو یادگار اور مبارک مانتے ہیں ۔ اس سے پہلے 12-12-12 اور اسی سے ملتی جلتی تاریخ کو مبارک مانتے ہوئے شادیاں انجام دی تھیں ۔ ڈبل ڈیٹس یا دوہری تواریخ کافی مقبول ہوتی ہیں۔ ان تواریخ کو یاد رکھنا آسان بھی ہوتا ہے لکھنے اور دیکھنے میں بھی اچھا معلوم ہوتا ہے ۔