آج بھی خواتین کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت:بلاول

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگوں اور تنازعات کا بنیادی شکار خواتین ہیں۔عرب نیوز کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے مباحثے ’خواتین، امن اور سلامتی‘ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے خواتین کے حقوق پر زور دیتے ہوئے عالمی کمیونٹی سے کہا کہ ابھی اس ضمن اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کے مختلف حصوں میں ا?ج بھی خواتین کو جبر اور مسائل کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عراق، افغانستان، یوکرین اور افریقی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ان پر مسلط کی گئی جنگوں میں آج بھی خواتین کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔‘بلاول بھٹو نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب میں خواتین کو تعلیم سے روکا یا کام کرنے سے منع نہیں کیا گیا۔مقبوضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین، جموں اور کشمیر میں اس کے واضح مظاہرے ہو رہے ہیں۔’دینا کو جنگوں، نفرت، تنازعات، شدت پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور جنیوا کنونشن میں تحفظ کی ضمانت کے باوجود عام شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔‘