نئی دہلی۔ معروف اسٹانڈ اپ کامیڈین‘ اسکرین رائٹر ورون گورورنے ہفتہ کیر وز آج تک کے ساہتیہ پلیٹ فارم پر ہفتہ کے روز بات کی۔
آج تک کی جانب سے ”ساہتیہ آج تک 2019“ کے دوسرے دن نیوز چیانل آج تک پر اندرا گاندھی نیشنل سنٹرل برائے آرٹس میں بات کرتے ہوئے ورون گورور نے بے روزگاری‘ موجودہ سیاسی موسم اور نوجوانوں کی سونچ کے علاوہ دیگر کے متعلق بات کی ہے۔
مذکورہ ”للن ٹاپ“ ایڈیٹر سوربھ دیوڈی کے ساتھ ”سب بڑھیا ہے“ کے عنوان پر منعقدہ سیشن کے دوران ورون نے اپنے مایہ اندازسے سب کوہلادیا۔
ورون نے یہاں تک آج کو بھی مباحثہ کے موضوعات کے حوالے سے نشانہ بنایا۔
मनका संघर्ष समिति के चीफ इंजीनियर श्री @varungrover ने की अरुण पुरी जी के अड्डे पर जमकर खुदाई। अब मंजिल दूर नहीं। #NoidaFilmCityExcavation pic.twitter.com/oBVvji3r6P
— Rofl Gandhi 2.0 🏹 (@RoflGandhi_) November 2, 2019
میڈیاچیانلوں پر مباحثہ کے موضوعات کاانتخاب
موضوعات کے سلسلے سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے جو200سے زائد مباحثہ پچھلے دو سے تین ماہ میں بڑے ہندی نیوز چیانلوں جیسے آج تک‘ زی نیوز‘ نیوز 18‘ میں نشر کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان میں سے 14مباحثے بابری مسجد اور رام مندر تھے۔
تین مباحثہ بہار سیلاب اور محض ایک بحث پنجاب اور مہارشٹرا کواپرٹیو بینک کے4355کروڑ کے اسکام پر ہوا ہے
وہیں بے روزگاری پر کبھی بات نہیں کی گئی۔ صحت‘ انفارسٹکچر‘ تعلیم اور خواتین کی حفاظت خاص طور پر ماحولیا ت جیسے موضوع پر ایک بھی بحث نہیں ہوئی ہے۔
مذکورہ گیت کار نے کہاکہ ”ہمارے ٹیلی ویثرن پر پاکستان کے متعلق بات چیت ہمیں نہیں چاہئے۔
میرا یہ ماننا ہے کہ پاکستان یہاں پر حقیقی مسئلہ نہیں ہے‘ تمام چیانلوں پر جو یہ مباحثہ کرتے ہیں ان کا مقصد الٹا ہوتا ہے“۔
اب بھی ہر روز مذکورہ میڈیاچیانلوں نے پاکستان پر مباحثہ کئے ہیں اور حقیقی مسائل کو پیچھے چھوڑ دیاہے وہ بھی محض ٹی آر پیز کے لئے یہ کام انہوں نے انجام دیاہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے معروف اداکار‘ ڈائرکٹر اور پرڈیوسر انوراگ کشپ کے ساتھ اپنے کام کے تجربے اور گینگس آف واسائی پور اور سکریٹ گیمس کے لئے لکھے گئے گانوں کے متعلق اپنے تجربہ شیئر کیا۔
کیندر ودیالیہ کے متعلق ورون نے کہاکہ ”ہندوستان کی تنوع کو کیندرودیالیہ سب سے اچھی طرح دیکھاتا ہے۔
نصابی تعلیم سے زیادہ انتاکشری سے ہمیں سیکھائی جاتی ہے“
گورور کی بات چیت پر مشتمل مکمل ویڈیو یہاں پر پیش کیاگیا ہے۔