آج سورج گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ماہرین فلکیات کے مطابق 29 مارچ 2025 کو ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ہوگا ۔ یہ گرہن کچھ مخصوص علاقوں میں ہی نظر آئے گا ۔ جن میں ایشیاء ، افریقہ ، جنوبی امریکہ ، یوروپ اور اٹلانٹک خطے کے کچھ ممالک شامل ہیں ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق سورج گرہن رات میں ہوگا ۔ اس وجہ سے ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔ دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا ۔ 4 بجکر 17 منٹ پر مکمل ہوگا اور شام 6 بجکر 13 منٹ پر ختم ہوجائیگا ۔ ش