للت کلا تھورانم ‘ نامپلی پبلک گارڈن میںکل بمپر ڈرا تقریب
حیدرآباد 17 جنوری ( سیاست نیوز ) سیاست شاپنگ دھوم کا چوتھا اور آخری منی ڈراآج شام 5بجے دفتر روزنامہ سیاست میں عمل میں آئیگا جس میں 12 الکٹرانک انعامات و 50ترغیبی انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی جائیگی۔ سیاست شاپنگ دھوم کا یہ 14سیزن ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی 4منی ڈرا مقرر ہیں ۔ ابھی تک 3منی ڈرا ہوچکے ہیں اور آج آخری منی ڈرا ہے۔ ہر منی ڈرا میں 12الکٹرانک انعامات اور 50ترغیبی انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی جاتی ہے ۔ سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا 19جنوری 2025للت کلا تھورانم پبلک گارڈن میں منعقد ہوگا‘ بمپر ڈرا میں نسان میاگنیٹ کار ‘ ہیرو گلیمر اور ہیرو ڈسٹنی کیلئے قرعہ ہوگا ۔ اس سال سیاست شاپنگ دھوم کے اسپانسر ’کشش‘ ہیں جبکہ معاون اسپانسر ’سورج بھان جیمس اینڈ جیولرس‘ اور خصوصی اسپانسر ’سبحان بیکری‘ ہے ۔ چوتھے منی ڈرا کی انعام یافتگان کی فہرست کل کے اخبار میں شائع کی جائیگی اور www.siasat.com/siasatshoppingdhoom2024 ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں یا فون 040-49470380 پر صبح 11تا شام 5بجے فون کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔