آج سے ایمسیٹ ( بی پی سی ) کی کونسلنگ بی فارمیسی / فارماڈی داخلے

   

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے بی فارماسی ، فارماڈی ، بائیو ٹکنالوجی ، فارماسٹیکل انجینئیرنگ اور بائیو میڈیکل انجینئیرنگ داخلے کیلئے ایمسیٹ 2023 کی کونسلنگ کیلئے 2 اور 3 ستمبر کو سلاٹ بک کرکے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ امیدوار اپنے قریبی ہیلپ لائین سنٹر وقت تاریخ کا انتخاب کرکے اسنادات کی تنقیح کروائیں ۔ 2 اور 3 ستمبر کو سلاٹ بکنگ کے بعد اسنادات کی تصدیق 4 اور 5 ستمبر کو رہے گی اور جو امیدوار تصدیق کرواچکے ان کیلئے 4 تا 7 ستمبر تک کالجس کا ویب آپشن دینا ہوگا اور نتائج کا اعلان الاٹمنٹ سیٹ کا اعلان 11 ستمبر کو کیا ہو گا ۔ اس کا ویب سائیٹ http://tseamcetb.nic.in