سبرامنیم نے کہاکہ”تبدیل ہوتے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور ساتھ میں لوگوں کے امن اور سکون کو برقرار رکھنے کے تعاون میں‘اب ہم بتدریج انداز میں تحدیدات کو کم کرنے کے اقدامات اٹھارہے ہیں“
نئی دہلی۔ریاست میں خصوصی کی 5اگست کے روز برخواستگی کے بعد وادی میں عائد تحدیدات میں نرمی لانے کے اقدامات کے لئے جموں اور کشمیرانتظامیہ نے جمعہ کے روز اعلان کیاکہ مرحلہ واری اساس پر کمیونکشن لائنس کو بحال کیاجائے گا‘
جس کی شروعات اس ہفتہ کے آخر میں لینڈ لائن فون سے ہوگی‘ اور پیر کے روز سے اسکول کھول دئے جائیں گے۔
امتناعات کو ختم کرنے کا چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے وادی کے اپنے سرکاری دفتر سے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیاجو پرسکون انداز میں چلایاجارہا ہے اور حاضری جمعہ کے روز”کچھ بڑی ہوئی تھی“۔
انہوں نے کہا ہے کہ 5اگست کے روز جب سے تحدیدات عائد کئے گئے ہیں اس وقت سے اب تک کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ ہی بڑے حادثات پیش ائے ہیں۔
سبرامنیم نے کہاکہ”تبدیل ہوتے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور ساتھ میں لوگوں کے امن اور سکون کو برقرار رکھنے کے تعاون میں‘اب ہم بتدریج انداز میں تحدیدات کو کم کرنے کے اقدامات اٹھارہے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”جس طرح کے حالات ہیں‘ 22میں سے 12ریاست کے اضلاع نرمل کام کررہے ہیں اوران میں پانچ اضلاع میں رات کے اوقات میں تحدیدات عائد کی جائیں گی“۔
انہوں نے کہاکہ ”تبدیلی کے ساتھ تبدیلی“ کے ذریعہ ٹیلی کام لائن بتدریج بحال کی جائے گی‘ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہاکہ ”موبائیل فون کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے دہشت گردکاروائی کو انجام دینے کے خطرات کے پیش نظر“ یہ کام کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”آج رات او رکل سے بتدریج تبدیلیوں کو آپ دیکھیں گے۔ کل صبح سے سری نگر میں بڑے پیمانے پر کی سرگرمیاں آپ دیکھ سکیں گے۔
بی ایس این ایل کو کچھ گھنٹے لگایں گے واپسی کے لئے۔ ایکسینج سے ایکسینج وہ اسکو شروع کریں گے۔ہفتہ بھر میں تمام لائنوں کو آپ کارکرد دیکھیں سکیں گے“۔ان
ہو ں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدامات اٹھاجارہے ہیں۔