آج سے ہندوستان۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشق

   

نئی دہلی : ہندوستان اور امریکہ دفاعی تعاون کے ایک حصہ کے طور پر مشترکہ فوجی تربیتی مشق ‘’ سابقہ یودھ ابھیاس’ کا انعقاد 15 اکتوبر سے الاسکا (امریکہ) میں جوائنٹ بیس ایلمنڈ روف- رچرڈسن میں کیا جائے گا۔350 ارکان کے عملے پر مشتمل ایک انفنٹری بٹالین گروپ ، 14 اکتوبر 2021 کو روانہ ہوا ہے ۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘‘ مشق یودھ ابھیاس، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کی سب سے بڑی کوشش ہے ۔ یہ مشترکہ مشق کا 17 واں ایڈیشن ہے ، جس کی میزبانی باری باری دونوں ممالک کے درمیان کی جائے گی۔اس مشق کا سابقہ ورژن، فروری 2021 میں راجستھان کے بیکا نیر کے مہا جن فیلڈ فائرنگ رینج میں کیا گیا تھا۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہو ئے فوجی تعاون میں ایک اور قدم ہے ۔مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تفہیم، تعاون اور باہمی اشتراک کو بڑھانا ہے ۔ مشترکہ مشق سرد موسمی حالات میں مشترکہ ہتھیاروں کی مشقوں پر توجہ مرکوز کرے گی اور بنیادی طور پر اس کا مقصد تکنیکی سطح کی مشقیں مشترک کرنا اور ایک دوسرے سے بہترین طریقوں کو سیکھنا ہے ۔