11 بجے دن پی وی مارگ سے راج بھون تک مارچ ۔ گھیراؤ کی کوشش
حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) آر ٹی سی ٹریڈ یونینوں نے کل 5 اگسٹ ہفتے کو صبح 6 تا 8 بجے بسیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ آر ٹی سی کے ملاممین 11 بجے دن پی وی مارگ سے راج بھون مارچ کرتے ہوئے راج بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے فیصلے کے بل کو منظوری میں تاخیر کے گورنرکے فیصلے پر ملازمین برہم ہیں۔ آر ٹی سی کی مختلف ٹریڈ یونینوں نے کل راج بھون کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے ۔