آج علم بی بی کے جلوس کے موقع پر ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد 9 ستمبر (سیاست نیوز) بی بی کا علم جلوس کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے تحدیدات عائد کئے گئے ہیں۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق بی بی کا علم جلوس کے موقع پر 10 ستمبر 11 بجے دن تا 9 بجے شب تحدیدات رہینگی ۔ ٹریفک کو بی بی کا الاوہ کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ ٹریفک کو سُنار گلی ٹی جنکشن سے دبیرپورہ دروازہ، گنگا نگر نالہ کی سمت کردیا جائیگا۔ شیخ فیض کمان کی سمت جانے اجازت نہیں رہے گی اور اِس کو جبار ہوٹل دبیرپورہ دروازہ اور چنچل گوڑہ کی سمت کردیا جائیگا۔ اعتبار چوک سے ٹریفک کو بڑا بازار جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور رُخ کوٹلہ عالیجاہ اور پرانی حویلی موڑ دیا جائیگا۔ جلوس گنگا نگر نالہ پہونچنے پر پرانی حویلی سے اعتبار چوک آنے والی ٹریفک کو پرانی حویلی سے چھتہ بازار، دبیرپورہ اور سالار جنگ روٹری کی سمت کردیا جائے گا۔ جلوس اعتبار چوک پہونچنے پر مٹی کا شیر اور مدینہ سرکل سے ٹریفک کا رُخ اعتبار چوک، گلزار حوض کی سمت کردیا جائیگا۔ جبکہ کوٹلہ عالیجاہ پہونچنے پر مغل پورہ پانی کی ٹانکی سے ٹریفک کو چوک میدان خان جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اِس کا رُخ حافظ ڈنکا مسجد یا پیرس کیفے اور بی بی بازار کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ جلوس چارمینار پہونچنے پر شکر کوٹ سے رُخ گلزار حوض جانے کی اجازت نہیں رہیگی اور ٹریفک کو مٹی کا شیر جنکشن اور گھانسی بازار، چیلہ پورہ سے اعتبار چوک یا کوٹلہ عالیجاہ کی سمت رُخ موڑ دیا جائے گا۔ جلوس چارمینار پہونچنے پر نیاپل سے ٹریفک کو چارمینار جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور رُخ مدینہ چوراہا سٹی کالج موڑ دیا جائے گا۔ منڈی میر عالم پہونچنے پر چادرگھاٹ روٹری، نور خاں بازار، سالار جنگ میوزیم سے ٹریفک کو پرانی حویلی جانے کی اجازت نہیں رہیگی اور رُخ نور خاں بازار کی سمت موڑ دیا جائیگا۔ الاوہ سرطوق پہونچنے پر چادرگھاٹ روٹری سے ٹریفک کو کالی قبر جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور رُخ چادرگھاٹ رنگ محل کوٹھی کی سمت موڑ دیا جائیگا ۔ گولی گوڑہ و افضل گنج سے ٹریفک کو سالار جنگ برج جانے کی اجازت نہیں رہیگی اور رُخ گولی گوڑہ چمن کی سمت کردیا جائیگا۔ آر ٹی سی بسوں کو رنگ محل اور افضل گنج سے گزرنے کی اجازت رہے گی۔