آج مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا کی ہوگی اہم میٹنگ، کانگریس این سی پی نے بھی بلایا اپنے اراکین کا اجلاس

,

   

مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج اۓ ہوۓ پورے 6 دن گزر گئے ہیں مگر اب تک حکومت سازی کا مرحلہ طئے نہیں ہوا ہے وزیر اعلیٰ کی کرسی کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا میں نوک جھوک تیزی سے چل رہی ہے، شیوسینا 50-50 کے فارمولے کا مطالبہ کر رہی ہے مگر بی جے پی کا اعلیٰ کمان اسے قبول کرنے تیار نہیں ہے، اسی بات کو لے کر اج مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کے اراکین اسمبلی کا ایک اہم اجلاس ہونا ہے، کہا جا رہا کہ شاید اس اجلاس معاملہ طئ ہو سکتا ہے۔

وہی دوسری طرف یو پی اے اتحاد نے بھی اپنے اراکین کاایک اہم اجلاس بلایا ہے جس حزب اختلاف کا لیڈر منتخب کیا جائے گا، اپ کو معلوم ہو کہ کانگریس اور این سی پی اتحاد نے اس بار اپنے حالات میں کچھ سدھار لایا ہے، اور پچھلی بار سے زیادہ نشستیں جیت گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بار ٹھاکرے خاندان کے ایک رکن نے پہلی مرتبہ انتخابی سیاست میں اپنی قسمت ازمایا تھا، شیوسینا نے ادتیہ ٹھاکرے کو ٹکٹ دے کر لوگوں کو اچھنبے میں ڈال دیا تھا، شیوسینا ادتیہ ٹھاکرے کو بحیثیت وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے۔