حیدرآباد : /6 اگست (سیاست نیوز) وزیر ہینڈلومس اینڈٹیکسٹایلز کے ٹی راما راؤ نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ /7 اگست کو نیشنل ہینڈلوم ، ڈے شاندار انداز میں منائیں ۔ کل انہیں روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں وزیر موصوف نے ہینڈلوم بافندوں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے عمل درآمد کئے جارہے اسکیمات اور پروگرامس کا تذکرہ کیا ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریاستی حکومت شاندار پیمانے پر نیشنل ہینڈلوم ڈے مناتی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس سال 33 اضلاع میں بھی ہینڈلومس ویک منایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ /7 تا /14 اگست پیپلز پلازہ پر ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائلز پراڈکٹس کی نمائش کی جائے گی ۔ ریاستی سطح کی ہینڈلوم ڈے تقریب 7500 بافندوں کے ساتھ بی ایم آر سر تھا ۔
فنکشن ہال میں منعقد کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر بافندوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرامس کا اعلان کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آروگیہ سری ٹرسٹ کے تحت بافندوں کیلئے ایک جامع ہیلت انشورنس پروگرام شروع کیا جائے گا ۔