آج کارخانہ سکندرآباد میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   


سیاست اور ملت فنڈ سے اہتمام ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام 20 نومبر صبح 10 تا 4 بجے دن جامع مسجد درگاہ لالہ شاہ ، گراونڈ ، کارخانہ ، سکندرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جس میں جناب مرزا غوث احمد جامع مسجد کارخانہ ، سکندرآباد ، جناب منظور احمد چیف آرگنائزر ، جناب سید خواجہ افتخار الدین ، جناب سید معین الدین احمد ، جناب عارف حسین قادری شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے لیے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے لڑکا ہو یا لڑکی کے ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں۔ لڑکا ہو یا لڑکی کا بائیو ڈاٹاس کے ساتھ انہیں رجسٹریشن فیس 500 روپئے ادا کرنی ہوگی ۔ اس کے بعد والدین کو کارڈ دیا جائے گا اس کے ذریعہ سے وہ دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں روزانہ صبح 10 بجے دن تا 4 بجے شام سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ جن والدین نے رجسٹریشن کروایا ان لڑکے اور لڑکیوں کے فوٹوز کو بتلایا جائے گا ۔ پروگرام میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی ، تاخیر سے شادی ، معذور لڑکوں کا کاونٹر بھی رہے گا ۔ کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کے انتخاب کی سہولت بھی رہے گئی اور ساتھ ہی جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہوں تو ان کے لیے آن لائن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ جس کے لیے علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ جہاں وہ آن لائن رجسٹریشن کی فیس ادا کرتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ کارخانہ سکندرآباد جہاں پر مسلم کثیر ابادی والا علاقہ ہے اس لیے سیاست نے طئے کیا کہ یہاں بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا جائے ۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب خلیج اور دوسرے ممالک جہاں حیدرآبادی رہتے ہیں ۔ یہ پروگرام ان میں بھی مقبولیت حاصل کرچکا ہے کہ وہ اس پروگرام کو یو ٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام ، پر راست دیکھ سکتے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 یا 9391160364 پر ربط کریں ۔۔