حیدرآباد 17 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اسٹیشن پر ہوئے تشدد کے پیش نظر حکام نے 18 جون کو کچھ ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ۔ 18 جون کو جو ٹرینیں منسوخ رہیں گی ان میں رائے پور سکندرآباد ‘ قاضی پیٹ ۔ سکندرآباد ‘ چیتاپور ۔ سکندرآباد ‘ تمبارم ۔ حیدرآباد ‘ وشاکھا پٹنم ۔ حیدرآباد ٹرینیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکندرآباد ۔ بھوبنیشور ‘ حیدرآباد ۔ قاضی پیٹ ‘ سکندرآباد ۔ منماڑ ‘ سکندرآباد ۔ تروپتی ‘ سکندرآباد ۔چیتا پور ‘ حیدرآباد ۔ چینائی سنٹرل ‘ حیدرآباد ۔ تمبارم ‘ حیدرآباد۔ وشاکھا پٹنم ‘ سکندرآباد شالیمار ( آر آر بی اسپیشل ) ٹرینیں منسوخ رہیں گی ۔