آج 11,700 ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم

   

گریٹر حیدرآباد میں7 وزراء مئیر ، ڈپٹی اسپیکر پروگرامس میں حصہ لیں گے
حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ہفتہ کو ایک ہی دن 9 مقامات پر 11,700 ڈبل بیڈروم مکانات تقیسم کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں 7 وزراء مئیر اور ڈپٹی اسپیکر حصہ لیں گے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر بہادر پلی میں 1700 غریب عوام میں ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ پٹن چیرو میں 3300 غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کریں گے ۔ گریٹر حیدرآباد کے 24 اسمبلی حلقوں میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 11700 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 500 غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور کے بہادر پلی میں ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر 1700 افراد میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کریں گے ۔ اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ کے بنڈلہ گورہ میں تعمیر کردہ 270 ڈبل بیڈروم مکانات اور اسمبلی حلقہ بہادرپورہ میں داخلے فاروق نگر میں تعمیر کردہ 770 ڈبل بیڈروم مکانات وزیر داخلہ محمد محمود علی تقسیم کریں گے ۔ اسمبلی حلقہ پٹن چیرو میں کلور1 ، امین پور 2 میں تعمیر کردہ 3300 ڈبل بیڈروم مکانات ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ تقسیم کریں گے ۔ کلور 1 میں 1500 مکانات اسمبلی حلقہ خیریت آباد کے 200 افراد اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے 500 افراد اور اسمبلی حلقہ شیر لنگم پلی کے 156 افراد اسمبلی حلقہ راجندر کے 144 افراد اسمبلی حلقہ پٹن چیرو کے 500 افراد اس طرح امین پور 2 میں تعمیر کردہ 1800 مکانات میں اسمبلی حلقہ گوشہ محل کے 500 افراد اسمبلی حلقہ نامپلی کے 500 افراد اسمبلی حلقہ کارواں کے 500 افراد اسمبلی حلقہ خیریت آباد کے 300 افراد میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقہ شیر لنگر پلی کے پروگرام میں ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو ، اسمبلی حلقہ میڑچل کے پروگرام میں وزیر لیبر ملاریڈی ‘حلقہ راجندر نگر میں وزیر اطلاعات پی مہیندر ریڈی ، حلقہ اُپل میں مئیر وجئے لکشمی اور گھٹکیسر میں ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ حصہ لیں گے ۔ ن