آخری دم تک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں: ترک نائب صدر

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا ہے کہ فلسطین ، غزہ، القدس، مسجدِ اقصی اور شیخ جراح میں ہونے والی جارحیت کے سامنے پوری دنیا چپ سادھے ہوئے ہے۔ اوکتائے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں،ایرجان ہوائی اڈے پر ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور فلسطینی پرچم اٹھانے والے اور اس ملک میں زیر تعلیم فلسطینی طالب علموں نے ترک نائب صدر سے اظہارِ محبت کیا۔اس کے جواب میں جناب اوکتائے نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی سرزمین پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں صدا بلند کی جائے گی۔ا ن کا کہنا تھا کہ ’’فلسطین ، غزہ، مسجداقصی، شیخ جراح میں اسرائیلی جارحیت کے سامنے پوری دنیا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ترکی آخری دم تک آپ کے شانہ بشانہ ہے۔ ہمارے صدر، ترک عوام فلسطینیوں پر مظالم کے سامنے ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، اور پوری دنیا کے سامنے اسرائیل کا پردہ چاک کر کے ہی رہیں گے۔