آدتیہ ناتھ یوگی کے ہیلی کاپٹر کو مغربی بنگال میں اترنے کی اجازت نہیں

   

لکھنؤ ۔ /3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان آج تصادم میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو ریاست میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یوگی یہاں پردو ریالیوں سے خطاب کرنے والے تھے لیکن آدتیہ ناتھ کو ٹیلیفون کے ذریعہ خطاب کرنا پڑا ۔ انہوں نے بعد ازاں ممتابنرجی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت تھوڑے دن کی مہمان ہے ۔