آدھار اپ ڈیٹ ہونے پر ہی مفت سفر کی سہولت !!

   

بعضکنڈاکٹرس کی جانب سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے مہا لکشمی اسکیم متعارف کراتے ہوئے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے اور خواتین اس اسکیم سے بھر پور استفادہ بھی کررہی ہیں ۔ تاہم چند بسوں میں کنڈاکٹرس کی جانب سے خواتین کو اپنے آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرانے پر زور دیا جارہا ہے ۔ آج تو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ کل اپ ڈیٹ نہ کرانے پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آدھار کارڈ میں آندھرا پردیش تحریر ہونے کی وجہ سے اعتراض کیا جارہا ہے ۔ ہمارے ملک میں آدھار کارڈس کی اجرائی کے بعد ابھی تک اپ ڈیٹ نہ کرانے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔ اسی کے ساتھ صرف نام اور ڈیٹ آف برتھ یعنی تاریخ پیدائش تبدیل کرانے والے بھی ہیں ۔ جس کے پیش نظر متحدہ اضلاع کے نام پر جاری ہوئے آدھار کارڈس پر ریاست آندھرا پردیش تحریر ہے ۔ تلنگانہ میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے دیڑھ سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ کئی خواتین نے ابھی تک اپنا آدھار اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے اس لیے کنڈاکٹرس کی جانب سے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرانے پر زور دیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ آر ٹی سی انتظامیہ نے ابھی تک اس پر سرکاری طور پر کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔ مگر خواتین شکایت کررہی ہیں کہ ان پر آدھار اپ ڈیٹ کرانے کے لیے کنڈاکٹرس دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں کیش لیس پے منٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آن لائن پے منٹ ، QR کوڈ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ آن لائن پے منٹس کے معاملے میں چند کنڈاکٹرس کے مسافرین سے تعاون نہ کرنے کی شکایتیں وصول ہورہی ہیں ۔ کنڈاکٹرس کی جانب سے سگنل نہیں ہے‘ٹکٹ مشین کام نہ کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے ٹکٹ کے لیے کیاش دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ بالخصوص شہر کے بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ 2