آدھار کو مفت آن لائین، 14 جون تک اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی (سیاست نیوز) آدھار کارڈ کو یونیک آئیڈنٹیٹی فیکشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی)کے ویب سائیٹ پر آن لائین اپ ڈیٹ کرنے کیلئے عام طورپر 50 روپئے فیس وصول کی جاتی ہے لیکن صرف myadhaar web page پر مفت اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت14جون تک حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ آدھار سنٹرس سے رجوع ہونے پر قواعد کے مطابق فیس وصول کی جائے گی ۔جو کوئی آن لائین مفت سہولت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے وہ https://myaadhaar.uidai.gov.in پر آدھارکارڈ نمبر کے ذریعہ یہ سہولت حاصل کرسکتا ہے ۔ proceed to update address بٹن کو دبانے سے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر او ٹی پی (OTP) حاصل ہوگا ۔ اس طرح ڈاکیومنٹ اپ ڈیٹ پر کلک کر کے تفصیلات کی توثیق کی جا سکتی ہے۔ پتہ کے ثبوت کی نقل کو اسکین کر کے اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ اس طرح آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست قبول کی جائے گی اور 14 عددی ڈیجیٹل نمبر حاصل ہوگا۔